وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

جمعہ 15 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل  نے وی پی این  پر پابندی اور اسلامی نظریاتی کونسل کے مؤقف کو غلط قرار دے دیا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے اسلام نظریاتی کونسل  کے اس  فیصلے  کو غلط قرار دیا ہے جس میں غیر قانونی وی پی این کا استعمال غیر شرعی قرار دیا  گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وی پی این کا استعمال غیرشرعی، بند کرنا حکومت کا اختیار ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

مولانا طارق جمیل نے  اسلام نظریانی کونسل کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح تو موبائل فون بھی حرام ہے، کیوں کہ اس میں وی پی این کے بغیر ہی اتنی چیزیں دیکھنے کے لیے ہیں، میرے خیال سے یہ فتوی صحیح نہیں ہے، یہ تنگ ذہنی ہے، درست فیصلہ نہیں ہے۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ کون سی شرعی کونسل نے فتویٰ دیا ہے۔’مجھے تو یہ بھی نہیں پتا کہ نظریاتی کونسل ہے کیا اور اس میں کون لوگ ہیں، میں نے اس حوالے سے اپنی رائے دے دی، ان کے پاس کوئی دلیل ہوگی۔‘

یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد وی پی این استعمال کر رہے ہیں، بند کیا جائے، وزارت داخلہ کا پی ٹی اے کو خط

یاد رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے غیر قانونی وی پی این کے استعمال کو غیر شرعی و ناجائز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کو اختیار ہے کہ غیر قانونی وی پی این کو بند کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟