وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی ورچوئیل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) بند کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مفت وی پی این سروسز ختم، پی ٹی اے نے استعمال کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دیدی
وزارت داخلہ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی اے کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد وی پی این استعمال کررہے ہیں، دہشتگرد وی پی این سے بینک ٹرانزیکشن اورشر پسند کارروائی کے لیے مدد حاصل کرتے ہیں۔
متن میں کہا گیا ہے کہ وی پی این استعمال کر کے دہشت گرد اپنی شناخت اور بات چیت چھپاتے ہیں، وی پی این کو فحاشی اور توہین آمیز مواد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
وزارت داخلہ نے پی ٹی آے کو خط میں درخواست کی ہے کہ مذکورہ وجوہات کی بنا پر غیر قانونی وی پی این بند کیے جائیں۔