اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ معطل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:شرح سود میں 2.5 فیصد کمی، اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایس بی پی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اسلام آباد ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا اجازت نامہ تا حکمِ ثانی معطل کر دیا ہے۔
مذکورہ ایکسچینج کمپنی بشمول اس کا صدر دفتر اور مجاز برانچیں معطلی کے عرصہ میں کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتیں۔