شمالی کوریائی رہنما نے جدید ترین ’ کامی کازی ڈرونز ‘کی بڑے پیمانے پر تیاری کا حکم دیدیا

ہفتہ 16 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اِن نے کامی کازی ڈرونز کی بڑے پیمانے پر تیاری کاحکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کے جنوبی کوریا پر انوکھے طرز کے حملوں میں اضافہ

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ان کا یہ حکم ملک کی مسلح افواج کو بڑی تعداد میں خود کش ڈرون فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق کم جونگ اِن نے مقامی طور پر تیار کیے گئے کامی کازی ڈرون کے فیلڈ ٹرائل کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو جلد ہی پروٹو ٹائپنگ سے مکمل پیداوار کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ بغیر پائلٹ کے طیاروں کے بڑے پیمانے پر استعمال کو اپنے فوجی ڈاکٹرائن میں شامل کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق پروٹوٹائپ ڈرونز کو شمالی کوریا کے بغیر پائلٹ ایریل ٹیکنالوجی کمپلیکس (یو اے ٹی سی ) سے وابستہ ایک تحقیقی مرکز نے تیار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp