امت کا اتحاد ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے: ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی

منگل 11 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کو اپنی سرزمین پر پُر امن زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ اسرائیل سمیت کسی طاقتور کو یہ حق نہیں کہ وہ مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے۔ امت کا اتحاد ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور ثقافتی قونصلیٹ سفارتخانہ ایران کے باہمی اشتراک سے فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بین الاقوامی یوم القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ ’اسلام ایک دوسرے کے حقوق کا احترام پیار و محبت کا پیغام دیتا ہے۔ انسانیت کا احترام صرف اسلام میں پایا جاتا ہے‘۔

ثقافتی قونصلر سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ ایران آقائے احسان خزاعی نے کہا کہ یوم قدس حق اور باطل کے درمیان جنگ اور ناانصافی کے خلاف انصاف کی صف بندی کو ظاہر کرتا ہے۔ اسرائیل کی غاصب حکومت دوسرے ممالک سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم پاکستان اور ایران میں اس طرح کی کانفرنسز کا انعقاد یہ ظاہر کرتا ہے کہ ظالم صہیونی حکومت کی اس خطے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ امریکی اور اسرائیلی سازشی منصوبے کے خلاف چوکنا رہیں۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل کے لیے اسلامی ممالک کی کانفرنس بلائی جائے۔ اسرائیلی مظالم کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے انہیں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ظلم کا تذکرہ ہونا چاہیئے کیونکہ ظلم کو بیان نہ کرنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔

مقررین نے کہا کہ امت کے دیرینہ مسئلہ کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کروانے کے لیے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس قرار دیا گیا۔ قائد اعظم نے بھی فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے فلسطین کے لیے پہلا فنڈ بھی قائم کیا۔ تقریب سے ناصر عباس شیرازی، عارف حسین واحدی، صدر این پی سی انور رضا، علی رضا علوی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی