بلوچستان: زیارت اور ہرنائی کے ڈپٹی کمشنرز کو کیوں برطرف کیا گیا؟

ہفتہ 16 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی اور ڈپٹی کمشنر زیارت کو معطل کردیا ہے۔

چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے فرائض میں غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کو بیڈا ایکٹ کے تحت معطل کیا۔ دونوں افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا گیا ہے۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں ضلع ہرنائی کی حالیہ کشیدگی کے بعد ڈپٹی کمشنر محمد عارف کاکڑ کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

سیکریٹری بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ علاقے میں بڑھتے ہوئے سیکیورٹی مسائل اور امن و امان کی خراب صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے ہرنائی اور ملحقہ علاقوں میں مسلح افراد کی کارروائیاں جاری ہیں، ان واقعات میں ناکہ بندی کے دوران 2 افراد کو قتل کیا گیا، جبکہ پاکستانی فوج کی بکتر بند گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق 14 زخمی

اس سے قبل ہرنائی میں نامعلوم افراد نے کوئلے سے لدے ٹرکوں کو نذرِ آتش کر دیا تھا اس دوران جائے وقوعہ پر آنے والی سپریٹنڈنٹ پولیس کی گاڑی کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔

کوئلہ ٹرکوں کو جلائے جانے کے خلاف ٹرک مالکان گزشتہ 4 دن سے احتجاج کررہے ہیں، جس کے باعث پنجاب کو کوئلے کی سپلائی معطل ہے۔ مظاہرین نے حکومت سے ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟