58 سالہ مائیک ٹائی سن 31 برس چھوٹے باکسر جیک پال سے شکست کھا گئے

ہفتہ 16 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائی سن 19 برس بعد رنگ میں اترے اور پہلی ہی فائٹ میں شکست کھا گئے۔ 58 سالہ مائیک ٹائی سن کا مقابلہ اپنی عمر سے 31 برس چھوٹے باکسر جیک پال سے تھا۔ فائٹ کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر ہوا۔

ٹیکساس کے باکسنگ ارینا میں ہونے والے مقابلے میں جیک پال نے سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائی سن کو شکست دی۔ فائٹ کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر جیک پال کے حق میں ہوا، 8 راؤنڈ کے مقابلے میں تینوں ججوں نے جیک پال کو فاتح قرار دیا۔

مزید پڑھیں:مائیک ٹائیسن نے جیک پال کے ساتھ باکسنگ فائٹ سے قبل چونکا دینے والا اعلان کردیا

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 27 سالہ جیک پال امریکی اداکار اور یوٹیوبر بھی ہیں جبکہ اس میچ میں مائیک ٹائیسن تھوڑے سست دکھائی دیے۔ اے ٹی اینڈ ٹی اسٹیڈیم میں 70 ہزار تماشائی میچ کو دیکھنے کے لیے موجود تھے جبکہ نیٹ فلیکس پر 85 ہزار سے زائد شائقین نے اس میچ کو براہ راست دیکھا۔

یاد رہے کہ یہ فائٹ رواں برس جولائی میں شیڈول تھی جو مائیک ٹائسن کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔ مائیک ٹائیسن 2005 میں کیون مکبرائیڈ سے شکست کے بعد باکسنگ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

مائیک ٹائیسن نے اپنے کیریئر میں 50 مقابلے جیتے ہیں جن میں سے 44 جیتے ہوئے مقابلے ناک آؤٹ تھے۔ ان کے حریف جیک پال نے 10 مقابلوں میں حصہ لیا جن میں سے 7 فتوحات ناک آؤٹ تھیں، تاہم انہوں نے یہ تمام مقابلے غیر مقبول حریفوں سے جیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟