ملتان: نشتر اسپتال کا ایم ایس 30 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقلی کا ذمہ دار قرار

ہفتہ 16 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نشتر اسپتال کے ڈائیلسز یونٹ سے مریضوں میں ایڈز کی منتقلی کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق کمیٹی نے ایم ایس نشتر اسپتال، ہیڈ آف نیفرالوجی کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق انکوائری میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ کمیٹی نے ایم ایس نشتر اسپتال، ہیڈ آف نیفرالوجی کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ کمیٹی کل اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کرے گی جبکہ ڈائیلسز یونٹ کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ملتان کے نشتر اسپتال نے ڈائلیسز یونٹ میں مریضوں کو ایچ آئی وی لگنے کی تردید کردی

واضح رہے کہ نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا۔

اسپتال انتظامیہ کا بتانا تھا کہ 30 مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp