سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہوں یا بینکنگ ایپس، صارفین پاسپورڈز کے معاملے میں عام طور پر سہل پسند ہوتے ہیں، اور اپنی سہولت کے لیے اپنی تاریخ پیدائش، فون یا ہاؤس اور اسٹریٹ نمبرز یا ناموں کو بطور پاسورڈ استعمال کرتے ہیں، یوں آسانی سے ہیکرز کا شکار ہوجاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گوگل کی نئی اپڈیٹ، پاسورڈ کے بغیر اکاؤنٹ کو کیسے لاگ اِن کریں گے؟
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں تمام اکاؤنٹس کے لیے ایک ہی پاسورڈ رکھتے ہیں، ڈیجیٹل ورلڈ میں اس طرح کے پاسورڈ ہیکرز کا آسان ہدف ہو سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنی ذاتی معلومات کو محفوظ بنانے میں پاسپورڈ اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس لیے ویب ڈیسک، ڈیجیٹل ورلڈ میں لگ بھگ ہر چیز پر پاسورڈ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ چاہے وہ آپ کا کمپیوٹر ہو یا موبائل فون، سوشل میڈیا اکاؤٹنس ہوں یا بینکنگ ایپس۔
آسان الفاظ پر مشتمل پاسورڈ
عام طور پر صارفین پاسورڈ ترتیب دیتے وقت سہولت کے لیے آسان الفاظ کو پاسورڈ بنا لیتے ہیں تاکہ وہ ان کی یادداشت میں رہے۔ لیکن ایسا کرنے سے آپ مشکل میں بھی پڑ سکتے ہیں۔
تاریخ پیدائش وغیرہ
بعض صارفین اپنی تاریخِ پیدائش، نمبرز، بیوی یا شوہر یا بچوں کے نام، اپنی من پسند جگہ یا شہر کا نام بھی پاسورڈ کے طور پر رکھتے ہیں۔جبکہ کچھ صارفین مختلف کاؤنٹس پر ایک ہی پاسورڈ رکھتے ہیں، جب کہ بعض ہر چیز یا ایپس کے لیے الگ الگ پاسورڈ کا استعمال کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گوگل پر پوری دنیا کی کل دولت سے زائد جرمانہ کیوں عائد کیا گیا؟
ان عدم احتیاط اور احتیاط کے باوجود کیا آپ جانتے ہیں عام پاسورڈ ڈیجیٹل ورلڈ میں ہیکرز کا آسان ہدف ہوتے ہیں اور وہ پاسورڈ کو ہیک کرکے با آسانی آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ہیکرز کی واردات سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ ایک مضبوط پاسورڈ کیسے بنایا جاتا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاسورڈ مینجیر نورڈ پاس نے دنیا کے مقبول ترین پاسورڈز کی ایک سالانہ فہرست جاری کی ہے جس میں مسلسل دوسرے سال سب سے عام پاسورڈ ‘123456’ کو قرار دیا گیا ہے۔
کارٹونز کریکٹرز
معروف ویب سائٹ ’دی ورج‘ کے مطابق کچھ لوگ پاسورڈ کے لیے ‘iloveyou’ کا انتخاب کرتے ہیں تو کوئی ویڈیو گیمز یا کارٹونز کے نام پر ‘pokemon’ کو اپنا پاسورڈ بناتا ہے۔
کچھ لوگ تو برینڈز کے نام پر بھی پاسورڈ رکھتے ہیں، جب کہ کچھ صرف اپنا یا دوست یا کسی بھی شخص کے نام کو اپنا پاسورڈ بنا لیتے ہیں۔
‘password’
اسی طرح کچھ لفظ ‘password’ یا اس میں کچھ تبدیلی کر کے “P@ssw0rd” کو ہی اپنا پاسورڈ بنا لیتے ہیں مگر اس طرح کے پاسورڈز کو کریک کرنا ہیکرز کے لیے چند سیکنڈز کا کام ہے۔ اس صورتحال سے بچنے کے لیے آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ عام طور پر استعمال ہونے سے پاسپورڈز کون سے ہیں؟ آپ کی رہنمائی کے لیے ذیل میں ایسے 10 پاسورڈز دیے جا رہے ہیں:
1۔ 123456
2۔ 123456789
3۔ 12345678
4۔ password
5۔ qwerty123
6۔ qwerty1
7۔111111
8۔ 12345
9۔ secret
10۔ 123123
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان میں سے بہت سے پاسورڈز کا پتا لگانے میں ہیکرز کو ملی سیکنڈز یعنی چند لمحے لگتے ہیں۔ لہٰذا اگر آپ کا پاسورڈ اس فہرست میں شامل ہے تو فوری طور پر آپ کو اسے تبدیل کر لینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:گوگل فوٹوز نے نئے اے آئی ویڈیو ایڈیٹنگ ٹولز متعارف کرا دیے
مضبوط پاسورڈ
مضبوط پاسورڈ رکھنے کے لیے آپ پاسورڈ جنریٹر یا پاسکیز کا استعمال کر سکتے ہیں یا اپنے پاسورڈ میں نمبرز کے ساتھ ساتھ اسپیشل کریکٹرز بھی ایڈ کر کے اسے مضبوط بنا سکتے ہیں۔