وفاقی وزیرخزانہ کا جینکو، ڈسکوز اور ایئر پورٹس کی نجکاری کا اعلان

ہفتہ 16 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جینکو، ڈسکوز اور ایئر پورٹ نجی شعبے کو دیں گے۔ پی آئی  اے کی نجکاری سے متعلق دی جانے والی بولی سے دھچکا لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے معاشی امور پر مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف کا مثبت اشارہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے پرائمری سر پلس کا ہدف کامیابی سے پورا کیا ہے، نیشنل فسکل پیکٹ کو کابینہ نے منظور کیا ہے، اب این ایف سی پر نظرِ ثانی کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے یہ بات نجی ٹیلیوژن سے گفتگو میں کہی۔

ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائے گا

وفاقی وزیر خزانہ محمد نے ٹیکس وصولی ہدف سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 12 ہزار 970 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائے گا، ٹیکس وصولیوں کو انفورسمنٹ اور انتظامی اقدامات سے بہتر کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف مشن کے دورے کا مقصد معیشت کا جائزہ لینا نہیں تھا بلکہ اعتماد سازی میں اضافہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات تعمیری اور بامقصد رہے، آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات ہوتے رہتے ہیں، کچھ نکات پر آمنے سامنے بیٹھ کر بات چیت ضروری تھی۔

جینکو، ڈسکوز اور ایئر پورٹ نجی شعبے کو دیں گے

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے حقائق کی بنیاد پر کھل کر بات چیت کی، آئی ایم وفد نے پاکستان کی بات غور سے سنی ہے اور اس سے مطمئن نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے کو خوشخبری سنادی

وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر زیادہ بات چیت ہوئی، جینکو، ڈسکوز اور ایئر پورٹ نجی شعبے کو دیں گے۔

پی آئی اے کی نجکاری کی بولی سے دھچکا لگا

پی آئی کی نجکاری سے متعلق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کی بولی سے دھچکا لگا، اس کو آگے بڑھائیں گے، حکومت کے محکموں میں رائٹ سائزنگ کا کام جاری ہے، 11 محکموں میں رائٹ سائزنگ کا کام مکمل ہو گیا ہے اور 5 محکموں میں جاری ہے۔

سول بیوروکریٹ پینشن میں حصہ ڈالیں گے

انہوں نے کہا کہ پینشن کے نظام پر بہت کام کیا، تمام سول بیوروکریٹ پینشن میں حصہ ڈالیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا خصوصی مشکور ہوں

وفاقی وزیرِ خزانہ کے مطابق فسکل پیکٹ کی منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کا خصوصی طور پر مشکور ہوں، جب بھی قومی مفاد کا معاملہ ہوا تو کے پی کو سب سے آگے پایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم