چیمپیئنز ٹرافی کے ٹور میں تبدیلی، اب پاکستان کے کن کن شہروں میں لے جایا جائےگا؟

ہفتہ 16 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کے منظور شدہ ٹور میں تبدیلی کرتے ہوئے نئے ٹور کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ٹرافی کے ٹور کا آج سے اسلام آباد میں آغاز ہورہا ہے، اس کے بعد ٹرافی کو متعدد شہروں میں لے جایا جائے گا، ٹرافی 25 نومبر تک پاکستان میں ہی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا شیڈول فوری جاری کیا جائے، براڈکاسٹرز نے آئی سی سی پر دباؤ بڑھا دیا

اسلام آباد میں چیمپیئنز ٹرافی کے ٹور کے موقع پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر ہمراہ ہوں گے، اور ٹرافی کو دامن کوہ، فیصل مسجد اور پاکستان مونومنٹ میوزیم سمیت اسکول، کالجز اور مختلف سائٹس پر لے جایا جائے گا۔

17 نومبر کو ٹرافی کا ٹور ٹیکسلا اور خانپور کا ہوگا، جبکہ 18 نومبر کو ایبٹ آباد لے جایا جائے گا، اس کے بعد 19 نومبر کو ٹرافی مری پہنچائی جائے گا، 20 نومبر کو نتھیا گلی، اور اس کے بعد ٹرافی کا کراچی کا ٹور شروع ہوجائے گا، اور 22 سے 25 نومبر تک شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹور ہوگا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں لے جایا جائے گا، پاکستان کے بعد ٹرافی 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں رہے گی۔

اس کے بعد 10 سے 13 دسمبر تک بنگلہ دیش، 15 سے 22 دسمبر تک جنوبی افریقہ، اور 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا کا ٹور ہوگا۔

اس کے بعد 6 جنوری سے 11 جنوری تک ٹرافی کا ٹور نیوزی لینڈ کا ہوگا، جبکہ 12 سے 14 جنوری تک انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری تک ٹرافی انڈیا میں رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کیسے پاکستان آسکتی ہے؟ نجم سیٹھی نے طریقہ بتادیا

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے، تاہم بھارت کی جانب سے ٹیم نہ بھیجنے کے اعلان کے بعد صورتحال گھمبیر ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘