قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں شکست کا ذمہ دار کیچز ڈراپ ہونے کو قرار دے دیا۔
سڈنی میں کھیلے گئے ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں پاکستان کو شکست دے کر ٹی20 سیریز اپنے نام کر لی
آسٹریلوی اسپنر جانسن نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس کی بنیاد پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہاکہ فیلڈرز نے کیچ ڈراپ کیے جس کے باعث ہم میچ ہارے ورنہ نتیجہ مختلف ہوتا، انہوں نے حارث رؤف سمیت دیگر بولرز کی بولنگ کی تعریف کی۔
انہوں نے کہاکہ عثمان خان اور عرفان نیازی نے بہترین بیٹنگ کی، ہم کوشش کریں گے کہ تیسرے میچ میں کم بیک کریں۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم قومی ٹیم 134 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
قومی ٹیم کے بیٹر عثمان خان نے 38 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ عرفان خان نے 28 گیندوں پر 37 رنز اسکور کیے۔
کپتان محمد رضوان 26 گیندیں کھیل کر صرف 16 رنز بناسکے، جبکہ بابر اعظم 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیں پی سی بی غیر ملکی ہیڈ کوچز سے چھٹکارہ کیوں چاہتا ہے؟
آج کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈرز نے 4 کیچز ڈراپ کیے، اور اسی بنیاد پر محمد رضوان میں کیچز ڈراپ ہونے کو ہارنے کی وجہ قرار دیا ہے۔