امریکا: ٹیچر پر گولیاں چلانے والے 6سالہ بچے کی ماں پر فرد جرم عائد

بدھ 12 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست ورجینیا کے ایک اسکول میں اپنی ٹیچر کو گولی مارنے والے 6 سالہ بچے کی ماں پرفرد جرم عائد کردی گئی۔

گرینڈ جیوری نے 25 سالہ ڈیجا ٹیلر پر اپنے بچے کے معاملے میں غفلت برتنے کا جرم عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون نے لاپرواہی سے بھاری بھرکم آتشیں اسلحہ ایسے ہی چھوڑ دیا جس سے بچے کی جان کو خطرہ ہوسکتا تھا جبکہ اپنے ذاتی پستول کی حفاظت نہ کرنا بھی ایک علیحدہ جرم ہے۔

یاد رہے کہ مذکورہ بچہ 6 جنوری کو نیوپورٹ نیوز شہر کے رچ نیک ایلیمنٹری اسکول میں بندوق اپنے بیگ میں لے کر چلا گیا تھا اور پھر کلاس کے دوران اس نے اپنی 25 سالہ ٹیچر ایبیگیل زیورنر پر فائرنگ کردی تھی جس کے باعث انہیں ہاتھ اور سینے میں گولیاں لگیں۔ تاہم اس حادثے میں شدید زخمی ٹیچر کی جان بچ گئی۔

ایبیگیل زیورنر، ٹیچر جس پر 6 سالہ بچے نے گولیاں برسائیں

استغاثہ کا کہنا تھا کہ بچے کی ماں پر فرد جرم مکمل تحقیقات کے بعد عائد کی گئی ہے۔

کامن ویلتھ آف ورجینیا کے اٹارنی ہاورڈ گیوین کا کہنا ہے کہ ہر کرمنل کیس اپنے حقائق میں منفرد ہوتا ہے اور اس کیس میں جو الزامات عائد ہوئے ہیں وہ حقائق کے مطابق ہیں تاہم  واقعے کے بارے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

خاندان کے وکیل جیمز ایلیسن نے میڈیا کو بتایا تھا کہ بندوق ماں کی الماری کے ایک اوپر والے شیلف میں تھی اور اس میں ٹریگر بھی لاک تھا۔

حکام نے کہا ہے کہ دیگر افراد بھی قانون کی پکڑ میں آسکتے ہیں کیوں کہ گرینڈ جیوری اسکول میں سیکیورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لے رہی ہے جس کی کمزوری کے باعث بچے کو فائرنگ کرنے کا موقع ملا۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ اگر دیگر افراد بھی اس جرم میں برابر کے ذمے دار پائے گئے تو ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

ٹیچر نے بھی اسکول کے سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف لاپرواہی کے مرتکب ہونے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

اسکول کے حکام نے پہلے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ فائرنگ کے دن اسکول میں عملے کے ایک رکن نے بچے کے بیگ کی تلاشی لی تھی کیونکہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ طالب علم کے پاس ہتھیار ہوسکتا ہے۔

قبل ازیں استغاثہ نے بچے پر فائرنگ کے سلسلے میں فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان خارج کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ