حافظ نعیم کا ملک میں امن کے لیے بڑے ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور

اتوار 17 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کے پی اور بلوچستان میں امن کے لیے بڑے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن قواعد کی خلاف ورزی کا الزام: حافظ نعیم الرحمان سمیت جماعت اسلامی کے رہنماؤں پر جرمانہ عائد

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن عامہ سمیت کچھ امور پر بات کرنی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ باجوڑ میں جماعت اسلامی کے رہنما کو نشانہ بنایا گیا، اس وقت پورے خیبر پختونخوا میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے مسائل پر اکٹھا نہیں بیٹھیں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔امن و امان کی ذمے داری حکومت کی ہے، ہمیں اپنی پالیسی کو ازسرِ نو دیکھنے کی ضرورت ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے پڑوسی ملک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیا افغانستان کی ذمے داری نہیں کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp