وعدوں سے انحراف پر روٹھے بلاول کو منانے کی ذمہ داری نائب وزیراعظم کے سپرد

اتوار 17 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان نے موجودہ حکومت کی اہم فریق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی جانب سے بعض امور پر تحفظات سامنے آنے پر نائب وزیراعظم کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو کا اسموگ بحران کے دوران کراچی منتقل ہونے کا مشورہ، اہل کراچی کیا کہتے ہیں؟

وزیرپاکستان شہبازشریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ظاہر کیے جانے والے بعض تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو سونپ دی ہے۔

نجی ٹیلیوژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ کرنے اور اتحادی جماعت کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’جس نے بھی یہ اسکرین شاٹ دیا ہے وہ آپ کا دشمن ہے‘ بلاول بھٹو کی ٹوئٹ پر صارفین کے تبصرے

وزیراعظم کے مشیر کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار جلد ہی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کے مشیر مطابق کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے یہ تحفظات پیدا ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں گفتگو کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) پر 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد وعدوں سے انحراف کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

پاک سعودی دفاعی معاہدے میں تُرکیہ کی شمولیت کا کتنا اِمکان ہے؟

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘