ملک میں انارکی پھیلانے والے اپنے بچوں کو آگے کیوں نہیں لاتے؟ عون چوہدری

اتوار 17 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استحکام پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے کہا ہے کہ جب حکومت ترقی کی جانب گامزن ہوتی ہے تو کچھ عناصر ملک کوترقی کرتا ہوا نہیں دیکھ سکتے، کچھ عناصر اسلام آباد پر یلغار کرنے کا اعلان کررہے ہیں وہ کہتے ہیں کہ حقیقی آزادی لیکر جائیں گے۔ یہ اپنے ملک میں ہی انارکی پھیلا رہے ہیں، یہ اپنے بچوں کو کیوں آگے نہیں لاتے؟ آپ سب سے پہلے اپنے بچوں کو آگے رکھیں پھر کے پی کے کے بچوں کو آگے لائیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں نفرت کی فضا پیدا کی۔ایسے کونسے ملک دشمن عناصر ہیں جو جلاؤ گھیراؤ کی فضا پیدا کرتے ہیں؟ نفرتیں چھوڑیں، ہمیں سب سے پہلے اپنے ملک کا سوچنا چاہیے۔ آزاد ریاست اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔

مزید پڑھیں: نوازشریف سے ایئرپورٹ جا کر ملاقات، عون چوہدری نے وضاحت پیش کر دی

عون چودھری نے کہا کہ آج ہماری حکومت کو 9 ماہ ہوگئے ہیں، حکومت ترقی کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان میں ڈالر مستحکم ہو رہا ہے۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ حکومت عوام کو سہولتیں مہیا کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی قوم کو حقائق بتانا چاہتا ہوں۔ کیا اس وقت پاکستان ترقی کی طرف گامزن نہیں ہے؟ کیا موجودہ حالات پہلے سے بہتر نہیں؟ میرے کچھ سوالات ہیں اپنی قوم کے لیے، کیا پاکستان میں ڈالر مستحکم ہوا؟ کیا پاکستان میں ایکسچینج میں بہتری آئی؟ ہمارے عوام کو یہ جاننا چاہیے۔

عون چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے حالات اب بہتر ہو رہے ہیں، پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے۔ جب ہمارے ملک میں معاشی بہتری ہوتی ہے تو کچھ لوگ انتشار پھیلاتے ہیں، کون ہیں وہ لوگ جو پاکستان کو گمراہ کرتے ہیں۔ آپ کا ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔ مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والے نے ملک میں انتشار کو فروغ دیا۔ مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والے آج جھوٹے الزامات لگاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں احتجاج کی کال پرعوام کا سخت ردعمل

ان کا کہنا تھا کہ کیا ہمیں اپنی موت یاد نہیں آتی؟ یہ 9 مئی جیسے واقعات دوبارہ کرنا چاہتے ہیں۔ ملک میں قانون ہے، کیا یہ قانون کو توڑیں گے؟ اب عوام بیوقوف نہیں بنے گی، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ہم نے بھی بڑے جذبے کے ساتھ کام کیا تھا کہ تبدیلی آئے گی مگر ایسا نہ ہوا۔ میرا کوئی ذاتی اختلاف نہیں، ان کی بریک عثمان بزدار اور فرح گوگی پر لگ گئی۔

عون چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل دہشتگردی ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی والے فلسطین کے لیے کیوں نہیں آواز اٹھاتے؟ پی ٹی آئی کو میرے سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، ہمارا اختلاف اصولی تھا، تبدیلی کا نعرہ فرح گوگی پر ختم ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟