نوازشریف سے ایئرپورٹ جا کر ملاقات، عون چوہدری نے وضاحت پیش کر دی

اتوار 22 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سینیئر رہنما عون چوہدری نے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کا ایئرپورٹ پر استقبال کرنے اور ان سے ملاقات پر وضاحت دے دی ہے۔

گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف جب خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو عون چوہدری بھی وہاں پر موجود تھے جہاں انہوں نے لیگی قائد سے ملاقات کی۔

نوازشریف کی وطن واپسی پر ایئرپورٹ جا کر ان سے ملاقات کرنے پر استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری سے وضاحت طلب کی ہے۔

تاہم عون چوہدری نے اب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ میں ذاتی حیثیت سے نوازشریف سے ملنے کے لیے لاہور ایئرپورٹ پر گیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ سیاست سے ہٹ کر بھی انسان کا تعلق ہوتا ہے، میں سابق وزیراعظم شہبازشریف کی کابینہ کا ڈیڑھ سال تک حصہ رہا ہوں۔

انہوں نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ نوازشریف سے ملاقات کے حوالے سے میں اپنی پارٹی لیڈر شپ کو وضاحت پیش کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تربت: فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عثمان سے والدہ کا اعلانِ لاتعلقی

امن کا پیغام ایک بار پھر ٹیکسلا سے بلند ہونا چاہیے، جاپانی راہب جونسی تیراساوا

کالعدم بی ایل ایف نے آوران میں خاتون کو اغوا کے بعد قتل کردیا، روبینہ کے والد کا انصاف کا مطالبہ

لاہور سمیت کئی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

بدخشان میں طالبان مخالف کارروائیاں تیز، مختلف اضلاع میں جھڑپیں، سیکیورٹی صورتحال کشیدہ

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں