عمران خان اور بشریٰ بی بی احتجاج میں اپنے بچوں کو بھی شریک کریں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اتوار 17 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی اپنے بچوں کی احتجاج میں شرکت یقینی بنائیں اور اپنے کاز کے ساتھ کمٹمنٹ کا اظہار کریں۔

یہ بھی پڑھیں 24 نومبر کا احتجاج: گرفتاریاں شروع، اسلام آباد میں داخلے کے لیے پی ٹی آئی کی حکمت عملی سامنے آ گئی

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی جلسے کے لیے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی ذمہ داری لگا رہی ہیں، احتجاج کی حتمی کامیابی کے لیے عمران خان اپنے بچے لندن سے بلائیں۔

انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی بھی اپنے بچوں، پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کی احتجاج میں شرکت لازم بنائیں، مفت بری اور نوسری بازی کرتے عمر ہوگئی، خرچے کا بوجھ کچھ خود بھی اٹھائیں۔

دریں اثنا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے لوگ ڈبل ایجنٹ ہیں، علی امین گنڈاپور دو بار کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگے، اب بھی آکر دیکھ لیں، ہم ان سے نمٹ لیں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی فائنل کال، کیا پی ٹی آئی احتجاج کو دھرنے میں بدل پائے گی؟

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی احتجاج کے حوالے سے ہدایات جاری کررہی ہیں، اور انہوں نے پی ٹی آئی کے ایم این ایز، ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ جو شخص اپنے ساتھ لوگوں کو احتجاج میں نہ لا سکا اسے پارٹی سے فارغ کردیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp