آسٹریلیا کے خلاف تیسرا ٹی20، پاکستان ٹیم میں تبدیلی، کپتان ٹیم میں شامل نہیں

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی20 میچ کے لیے پاکستان ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا، کپتان محمد رضوان تیسرے اور آخری میچ میں آرام کریں گے جبکہ نائب کپتان سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

آخری میچ میں کپتان محمد رضوان آرام کریں گے جبکہ نائب کپتان سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ اور عثمان خان شامل ہیں، عرفان خان نیازی، عباس آفریدی اور شاہین آفریدی بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں جبکہ جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم بھی آخری میچ کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی20 میں شکست کا ذمہ دار کون؟ محمد رضوان نے بتادیا

واضح رہے کہ تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جبکہ دوسرے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ اور سلو بیٹنگ شکست کا سبب بنی۔ سابق کپتان بابر اعظم کی کار کردگی بدستور خراب ہے تاہم کپتان رضوان پر امید ہیں کہ تیسرے میچ میں جیت پاکستان کی ہوگی۔

دوسرے ٹی20 میں حارث رؤف نے اہم سنگ میل عبور کیا، میچ میں 4 وکٹیں لینے والے حارث رؤف مشترکہ طور پر پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ حارث رؤف نے 72 ٹی20 انٹرنیشنلز میں 107 وکٹیں لی ہیں جبکہ شاداب خان بھی 96 میچز میں 107 وکٹیں لے چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی