آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی20 میں شکست کا ذمہ دار کون؟ محمد رضوان نے بتادیا

ہفتہ 16 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں شکست کا ذمہ دار کیچز ڈراپ ہونے کو قرار دے دیا۔

سڈنی میں کھیلے گئے ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں پاکستان کو شکست دے کر ٹی20 سیریز اپنے نام کر لی

آسٹریلوی اسپنر جانسن نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس کی بنیاد پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہاکہ فیلڈرز نے کیچ ڈراپ کیے جس کے باعث ہم میچ ہارے ورنہ نتیجہ مختلف ہوتا، انہوں نے حارث رؤف سمیت دیگر بولرز کی بولنگ کی تعریف کی۔

انہوں نے کہاکہ عثمان خان اور عرفان نیازی نے بہترین بیٹنگ کی، ہم کوشش کریں گے کہ تیسرے میچ میں کم بیک کریں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم قومی ٹیم 134 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

قومی ٹیم کے بیٹر عثمان خان نے 38 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ عرفان خان نے 28 گیندوں پر 37 رنز اسکور کیے۔

کپتان محمد رضوان 26 گیندیں کھیل کر صرف 16 رنز بناسکے، جبکہ بابر اعظم 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں پی سی بی غیر ملکی ہیڈ کوچز سے چھٹکارہ کیوں چاہتا ہے؟

آج کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈرز نے 4 کیچز ڈراپ کیے، اور اسی بنیاد پر محمد رضوان میں کیچز ڈراپ ہونے کو ہارنے کی وجہ قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبی تنازع: بنگلہ دیش کا مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ آپشنز استعمال کرنے کا اعلان

اسلام قبول کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا حکم، آئینی عدالت میں اہم ریمارکس

بہاولپور پلازہ تنازع کیس: وکیل کی فیس واپسی اور ’ڈن بیسز ریلیف‘ پر اہم عدالتی فیصلہ

پشاور: امریکی قونصل خانہ کی بندش، اب سفارتی امور کہاں انجام دیے جائیں گے؟

27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ہم پلہ قرار

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی