آئیڈیاز 2024: پاکستان کی دفاعی قوت اور شراکت داری کے نئے دور کا آغاز

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی ڈیفنس انڈسٹری کے فروغ کے لیے وزارت دفاع اور ڈیفینس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کی جانب سے کراچی میں ’آئیڈیاز‘ کا 12واں ایڈیشن 19 سے 22 نومبر 2024 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی سافٹ لانچنگ، غیر ملکی سفارتکار کیا کہتے ہیں؟

ایس آئی ایف سی کا مقصد پاکستان کی دفاعی صنعت کو عالمی سطح پر مستحکم کرنا ہے، یہ نمائش غیر ملکی وفود، حکومتی عہدیداروں اور نمائش کنندگان کے درمیان مؤثر نیٹ ورکنگ فراہم کرتا ہے۔

اس بین الاقوامی نمائش میں جدید اور روایتی دفاعی سازوسامان کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا جو پاکستان کی صنعتی ترقی کی عکاسی کرتا ہے، دفاعی پیداوار میں اسلحہ، ٹینک، جنگی طیارے، ہیلی کاپٹر، بحری جہاز، آبدوزیں، ڈرون، میزائل، سائبر ڈیفنس، سیٹلائٹ، اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز شامل ہیں۔

آئیڈیاز 2024 میں ایشیا، مشرق وسطیٰ اور جنوب مغربی ایشیا کے اہم ممالک بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، ترکی، ایران، یمن، چین، بھارت، جاپان، ملائیشیا، سنگاپور اور دیگر ممالک شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں:کراچی: 4 روز کے لیے شارع فیصل اور کارساز کے اطراف تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

آئیڈیاز کی ٹیم جدید سہولتوں اور سافٹ ویئر کے ذریعے  نیٹ ورکنگ کو مؤثر طریقے سے ہم آہنگ کرتی ہے، ایس آئی ایف سی کا مقصد پاکستان کی دفاعی صنعت کو عالمی سطح پر اجاگرکرتے ہوئے قومی سلامتی کو  یقینی بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟