گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتیاں: سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی

بدھ 12 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے چیف کورٹ آف جسٹس گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی کے لیے وفاقی حکومت کو مہلت دے دی۔

سپریم کورٹ میں چیف کورٹ آف جسٹس گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی کے خلاف وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل انور منصور خود پیش ہوں گے، انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کے لیے مناسب وقت دیا جائے۔

درخواست گزار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ حکومت چاہ رہی ہے کہ اس دوران اپیل کا قانون آ جائے، حکومت یہ شوق بھی پورا کر کے دیکھ لے۔

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی جواب جمع کروانے کی استدعا منظور کرلی اور کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تعیناتیوں پر حکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp