امریکا پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی پر کام کرنے والے اداروں کو مضبوط کررہا ہے، ڈونلڈ بلوم

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم نے کہا کہ یہ امریکا کی جانب سے ان اداروں کو مضبوط بنانے کی کوشش ہے، جو ماحولیاتی تبدیلی پر کام کررہے ہیں، کیونکہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے کافی متاثر ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ماحولیاتی مزاحم فصلوں کو متعارف کرانا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ ہفتے ہم نے فیصل آباد میں ایک پروگرام بھی شروع کیا ہے۔

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے 2ارب ڈالرز کی مشترکہ شراکت داری ہے، اس شراکت داری کے تحت پاکستان میں انفراسٹرکچر میں بہتری لا رہے ہیں۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا میں حال ہی میں عوام کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے، اور یہی جمہوریت ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ پر لوگوں نے اعتماد کیا ہے جوکہ امریکا کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔

مزید پڑھیں: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا پاک امریکا باہمی تجارت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

انہوں نے کہا کہ یہاں صرف منصوبے تعمیر نہیں کیے جا رہے بلکہ ان کے طویل المدت نتائج کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم قابل تجدید توانائی، آبی انتظام، پاکستان کے زرعی نظام میں جدت لانے کے لیے مدد کر رہے ہیں۔

پاکستان امریکا کا نیچرل پارٹنر ہے، احسن اقبال

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاک-امریکا تعلقات ہر شعبہ میں قابل ستائش ہیں۔ پاک-امریکا تعلقات خاص طور پر دفاعی تعلقات میں مایہ ناز ہیں۔ پاکستان یونائیٹڈ اسٹیٹ کا نیچرل پارٹنر ہے۔ معاشی ترقی کے شعبہ میں پاکستان کا بارڈر ہمیں خطہ میں اہم کرتا ہے۔

’پاکستان خطہ میں استحکام اور عالمی امن کے لیے کلیدی کردار ادا کررہا ہے‘۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان امریکا میں اتحاد اور اعتماد کا تعلق ہمارے مستقبل کی دوستی کو مزید مستحکم کرتا ہے، میرے والد میں نے اور میرے بیٹے نے امریکا میں تعلیم حاصل کی۔ میں ہی نہیں پاکستانیوں کی بڑی تعداد ورلڈ کلاس ایجوکیشن امریکا میں حاصل کرتی ہے۔

’امریکا سے اعلی تعلیم اسکالر شپ حاصل کرنے والوں کی پاکستانی حکومت بھی مدد کرتی ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس کے بدلتے تقاضوں پر مبنی تعلیم روزگار گے مواقع فراہم کریں گے، گرین انرجی ٹیکنوکرنسنی صنعتی ترقی مساوات، معیاری ایجوکیشن معیاری صحت کے لیے پاکستان کی مدد کی جائے۔ موجودہ ترقی کے بدلتے تقاضوں میں ہارڈ وئیر سافٹ وئیر کا بہترین ملاپ ضروری ہے۔

’پاکستان مین پاور کی تربیت ترقی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے، فل برائیٹ اسکالرشپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے ماضی میں ڈالر بھی بڑے کمائے لیکن ملک کی اپنی صلاحیت نہیں بڑھائی، احسن اقبال

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط معاشی معاہدوں مشترکہ منصوبوں کے تحت ایک دوسرے کی عزت اعتبار میں اضافہ کے لیے مزید منصوبوں کا اغاز کریں گے۔ صدر ٹرمپ سے امید ہے کہ وہ ماضی کے منصوبوں کے تسلسل جاری رکھیں گے۔

’امید ہے صدر ٹرمپ اپنی نئی ایڈمنسٹریشن کے ساتھ تعلیمی سماجی تحقیقی ترقی کے نئے منصوبے شروع کرکے پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے‘۔

واضح رہے وفاقی وزیر احسن اقبال نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے ہمراہ ربن کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پی این سی اے میں شرکا سے ملاقات بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp