کراچی: شارع فیصل پر واقع ہوٹل میں آگ لگ گئی، ریسکیو آپریشن جاری

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں شارع فیصل پر میٹروپول کے قریب ہوٹل میں آگ گئی ہے، آگ بجھانے اور ہوٹل میں موجود افراد کو باہر نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق، ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی مزید 2 گاڑیوں کے علاوہ اسنارکل بھی طلب کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی،پلاسٹک فیکٹری میں لگی آگ بے قابو، ملازمین کو بحفاظت نکال لیا گیا

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے ہوٹل میں دھواں بھر گیا ہے، ہوٹل میں موجود تمام افراد کو باہر نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب، پولیس کی نفری بھی ہوٹل میں موجود ہے اور وہاں موجود افراد کو باہر نکال رہی ہے۔

ہوٹل انتظامیہ نے بتایا ہے کہ آگ ہوٹل کی تیسری منزل پر کمرے میں لگی، جس کے باعث تیسری منزل پر دھواں بھر گیا ہے، ریسکیو اہلکار ہوٹل میں موجود افراد کو باہر نکالنے کے لیے سیڑھی لگا کر کمرے میں داخل ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان