وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے پاکستانی معیشت کی بری حالت کی خبریں آتی رہیں، اب ملکی معاشی حالت اور عوامی مسائل و مہنگائی کم کرنے کی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، معیشت کو بڑی مشکل سے کھڑا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے عام آدمی کے ریلیف کی کوششیں جاری ہیں۔
وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ذرائع کا بہانہ بناکر چسکا یا ٹیبل اسٹوری بناکر پروپیگنڈا سیل کے ذریعے پروپیگیٹ کرنا ایک جماعت کا وطیرہ ہے۔ صوبہ پنجاب ایک 160ارب روپے خسارے کا شکار نہیں ہے 200ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔
مزید پڑھیں: طالبہ کے ساتھ زیادتی کی خبر پھیلانے والوں کو ثبوت دینا ہوں گے، عظمیٰ بخاری نے واضح کردیا
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اجلاس میں بھی 200ارب روپے سرمایہ کہا گیا ہے، آفیشل ڈاکومنٹ وفاقی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر بھی ہے۔ انگلش اخبار کی خبر بھی بے سروپا تھی، 160ارب روپے کا خسارہ دکھانے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر پر سرپلس 680 ارب روپے کا بجٹ دے گا، 40ارب روپے کا سرپلس پہلی سہ ماہی میں دے چکے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں پنجاب حکومت نے کوئی سرمایہ کاری نہیں کی جسے اس اخبار کی غلطی کا اعتراف کرکے تردیدی خبر شائع کردی گئی ہے۔
’ذرائع جو خبریں دیتے ہیں اسے ٹھیک کرلیں یا بدل لیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: کالج میں مبینہ زیادتی کے حقائق جاننے والے رابطہ کریں، عظمیٰ بخاری کی اپیل
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ ڈائلیسز پروگرام بڑے پیمانے پر شروع کررہے ہیں، جس کی وزیر اعلیٰ نے منظوری دیدی ہے۔ اس کارڈ سے 10لاکھ تک کی سہولیات مریض کو ملیں گی۔ صوبے میں کم سے کم 25 سے 30فیصد وہ لوگ ہیں جو دوسرے صوبوں سے علاج کرواتے ہیں۔
’کسی بھی صوبہ کے ہوں، صحت کی سہولت سے محروم نہیں کیاجائے گا‘۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، اس سے معاشی استحکام آرہا ہے۔ پنجاب نے ٹی بلز میں سرمایہ کاری کی ہے جس کو آئی ایم ایف نے مانا ہے، پنجاب واحد صوبہ ہوگا جو سرپلس بجٹ دے گا۔