بھارت سے اچھے کی توقع ہے، آئی سی سی بھی اپنی ساکھ کے حوالے سے خیال کرے، چیئرمین پی سی بی

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، اور ایسی کوئی بات بھی نہیں ہے جس سے بھارت کو مسئلہ ہو، بھارت سے ابھی بھی اچھے کی توقع کرتے ہیں۔ آئی سی سی تمام کرکٹ ٹیموں کی باڈی ہے اپنی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے، اسٹیڈیمز کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، جلد تعمیر مکمل ہوجائے گی اور چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہی ہوگا۔

مزید پڑھیں: بھارتی دباؤ، آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی ٹور سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو نکال دیا

محسن نقوی نے کہا کہ کھیل اور سیاست الگ الگ چیزیں ہیں، میں ابھی بھی اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے۔ دنیا کی تمام ٹیمیں چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آرہی ہیں، بھارت کو ابھی بھی کوئی مسئلہ ہے تو ہم ان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ہیڈ کوچ سے متعلق سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ عارضی طور پر عاقب جاوید سے درخواست کی ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی تک فرائض سرانجام دیں۔ عاقب جاوید صرف وائٹ بال کے ہیڈ کوچ ہیں، چیمپیئنز ٹرافی کے بعد ان کے لیے مزید زمہ داریاں دیکھ دیکھ رہے ہیں جن پر وہ خود کام کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کا شیڈول فوری جاری کیا جائے، براڈکاسٹرز نے آئی سی سی پر دباؤ بڑھا دیا

انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہ آسکے، آئی سی سی سے براہ راست رابطے میں ہیں، ہم نے ان کو خط لکھ دیا ہے اب ان کے جواب کا انتظار کررہے ہیں۔

’پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے، ہم نے جو موقف اپنایا ہے اس پر قائم ہیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہاب ریاض ابھی بھی کام کررہے ہیں، میرے لیے تمام کرکٹرز باعث احترام ہیں، محمد یوسف اور عبدالرزاق کو بھی کہیں نہیں جانے دے رہا ہوں، میں تو کرکٹرز کو اکٹھا کررہا ہوں کہ آئیں اور مل کر کام کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی