خیبرپختونخوا میں ‏بشریٰ بی بی کیخلاف کوئی کیس یا انکوائری نہیں چل رہی، نیب  کا پشاور ہائیکورٹ میں جواب

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی چیئرمین تحریک انصاف بشریٰ بی بی کے خلاف خیبرپختونخوا میں کیسز کے حوالے سے رپورٹ پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ہے.

نیب کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ مِیں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف کوئی کیس یا انکوائری نہیں۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے مقدمات کی تفصیل کے لیے کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے مختلف اداروں اور محکموں سے رپورٹ طلب کی تھی۔

عدالت میں نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بشریٰ بی بی کے خلاف کوئی کیس یا انکوائری نہیں۔

 عمران خان، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی, عدالت نے 7 دسمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

بشریٰ بی بی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

بشریٰ بی بی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ عمران خان کو عدالتی حکم کے باوجود ویڈیو لنک سے پیش نہیں کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے توشہ خانہ رسیدوں کی تصدیق کے لیے وقت مانگ لیا۔

یاد رہے کہ توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں بانی عمران اور بشریٰ بی بی ملزم نامزد ہیں جبکہ عمران خان  احتجاج اور توڑ پھوڑ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمات 5 میں نامزد ہیں۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا، دونوں نے ضمانت قبل از گرفتارکے لیے عدالت سے رجوع کردکھا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp