وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے زیراہتمام اسلام آباد ماڈل اسکول فار بوائز جی سکس تھری میں پاکستان لرننگ فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا، جس میں اسلام آباد کے تمام اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن نے بھرپور شرکت کی۔
چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن سرفراز قمر ڈاہا کی خصوصی ہدایات پر 50 اسکاؤٹس نے نہ صرف اسٹال پر خدمات انجام دیں بلکہ فیسٹیول کے انتظامی انتظامات میں وزارت کے حکام کی مدد بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی آرٹس کونسل میں ’مستقبل کو سنو‘ تقریب میں شرکت
وفاقی وزیر احسن اقبال اور وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی نے تقریب کا افتتاح کیا اور شرکا کی حوصلہ افزائی کے لیے تمام اسٹالز کا دورہ کیا۔
پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے دستے کی قیادت ڈائریکٹر ٹریننگ لیاقت علی اعوان، ڈائریکٹر یوتھ پروگرام نائیک اختر جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئرز توصیف صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ پروگرام فیصل اقبال، سردار علی شاہ، عطا الرحمان، شاہد علی تاج، انور کمال، فرخ سعید سمیت سینئر قیادت نے کی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اسکاؤٹس ایسوسی ایشن اور یواین ایف پی اے کے زیراہتمام فکر انگیز مذاکرہ
وفاقی وزارت تعلیم نے فیسٹیول کی کامیابی میں نیشنل ہیڈ کوارٹرز اور بوائے اسکاؤٹس تیمرگرہ، اسماعیلی اسکاؤٹس، امامیہ اسکاؤٹس، انجمن فیض الاسلام کی قیادت کی شرکت اور تعاون کو سراہا۔