’عمران خان جیل میں اور بیرسٹر گوہر بادشاہ چارلس کی سالگرہ میں‘، چیئرمین تنقید کی زد میں

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن میں بادشاہ چارلس کی سالگرہ کی تقریب ہوئی۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی میزبانی میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور، گھاروی گروپ اور چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت سیاسی، سماجی اور سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے بادشاہ چارلس کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اقصیٰ نامی صارف لکھتی ہیں کہ بیرسٹر گوہر 24 نومبر کو ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاج کی مہم زور و شور سے چلا رہے ہیں۔

عاصمہ ملک لکھتی ہیں کہ کیا میں نے اس ویڈیو میں پی ٹی آئی چیئرمین گوہر خان کو پارٹی کرتے دیکھا؟

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ عمران خان جیل میں ہیں اور بیرسٹر گوہر بادشاہ چارلس کی سالگرہ منا رہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بیرسٹر گوہر نے برطانوی بادشاہ چارلس کی 76 ویں سالگرہ کی تقریب میں کیک کا خوب لطف اٹھایا ہوگا۔

جہانگیر مرزا نے بیرسٹر گوہر سے سوال کیا کہ آپ نے اس تقریب میں کس حیثیت سے شرکت کی؟ کیا آپ کو عمران خان نے اس کی اجازت دی ہے؟ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر یقیناً آپ کو پی ٹی آئی کے قائم مقام چیئرمین کی حیثیت کے علاوہ کوئی نہیں جانتا؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل