قومی اسمبلی کی قاٸمہ کمیٹی برائے بین الصوباٸی رابطہ امور نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو طلب کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی امور کے اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین ثنااللہ مستی خیل نے پی سی بی کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کرنے کے فیصلے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر کڑی تنقید کی۔
" ادھر او "
قومی اسمبلی قاٸمہ کمیٹی بین الصوباٸی رابطہ نے چیٸرمین پی سی بی آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا
چیٸرمین کمیٹی ثنا اللہ مستی خیل نےکہا
پاکستان کرکٹ بورڈ کومقدس گائے نہیں، کیا پی سی بی عہدداران کوٸی آسمانی مخلوق ہے؟ محسن نقوی وزیرداخلہ ہونگے تو اپنی جگہ ہونگے pic.twitter.com/OJpq8jCLeF— Abdul Jabbar (@abduljabbarisb) November 19, 2024
اجلاس میں پی سی بی کی جانب سے دستاویزات فراہم نہ کرنے پر قائمہ کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا اور پی سی بی کو ہدایت کی کہ 3دن میں متعلقہ دستاویز فراہم کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ہائبرڈ ماڈل کسی صورت قبول نہیں‘، پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا
ثنا اللہ مستی خیل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کوئی مقدس گائے نہیں، کیا پی سی بی عہدیداران کوٸی آسمانی مخلوق ہیں، محسن نقوی وزیرداخلہ ہوں گے تو اپنی جگہ ہوں گے۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ محسن نقوی کو ہرحال میں یہاں ذاتی حیثیت میں پیش ہونا چاہیے، قائمہ کمیٹی سب سے بڑا فورم ہے، یہاں پی سی بی کے طرف سے جواب آنا چاہیے۔