رئیلٹی شو ’شارک ٹینک پاکستان‘ میں سرمایہ کاری کی بڑی ڈیل، ریکارڈ قائم

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبول رئیلٹی ٹی وی شو ’شارک ٹینک پاکستان‘ میں ہونے والی ڈیل نے دنیا کے کسی بھی رئیلٹی شو میں ہونے والی ڈیل کا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

پاکستان میں مقبول کاروباری رئیلٹی ٹی وی شو ’شارک ٹینک پاکستان‘ میں ڈیڑھ ارب پاکستانی روپے کی سرمایہ کاری کی ڈیل ہوئی ہے، یہ شارک ٹینک شوز میں اب تک ہونے والی سب سے بڑی سرمایہ کاری کی ڈیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’شارک ٹینک پاکستان سے زیادہ بھارت میں دیکھا جائے گا‘، معروف ریئلٹی شو سے متعلق لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟

ریئلٹی شو میں سرمایہ کاروں، جنہیں شارک کا نام دیا گیا ہے، نے صراف نامی ٹریڈنگ کمپنی کے ساتھ ڈیڑھ ارب روپے کا معاہدہ کیا ہے جو کہ 50 لاکھ امریکی ڈالر کے قریب رقم بنتی ہے،اس سے قبل شارک ٹینک امریکا نے 25 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ڈیل کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

تازہ ڈیل میں صراف کمپنی کے بانی مالکان نے 20 فیصد کاروبار حصص کے عوض 80 کروڑ پاکستانی روپے اور 3 فیصد رائلٹی کے ساتھ 70 کروڑ روپے کریڈٹ لائن کے طور پر اکٹھے کیے۔

صراف کیا ہے؟

پاکستان میں گزشتہ 25 برس سے کام کرنے والی کمپنی صراف ایک پاکستانی کمپنی ہے جو قیمتی پتھر ’اونیکس‘، کپاس اور معدنیات کی درآمد و برآمد کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد چائے والا کی شارک ٹینک پاکستان میں انٹری، کاروبار شروع کرنے کے لیے کتنے کروڑ حاصل کرلیے؟

ایشیا کا سب سے بڑا بزنس ٹو بزنس (بی 2 بی) سورسنگ پلیٹ فارم بننا صراف کا مشن ہے، شارک ٹینک پلیٹ فارم سے یہ کمپنی اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینا چاہتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp