بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہورہا ہے، تاہم بھارت نے پاکستان میں ٹیم نہ بھیجنے اور میگا ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کا اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان
بھارت کی مودی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا ہے، اس سے قبل وزارت کھیل نے بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان جانے کے لیے این او سی جاری کردیا تھا تاہم وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا۔
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق وزارت خارجہ نے این او سی دینے سے انکار کیا ہے، بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری شیلندرا یادیو نے کہا ہے کہ ہمیں ابھی لیٹر ملنا ہے لیکن اب ہم نے گفتگو کی بنیاد پر پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کا اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان
شیلندرا یادیو کا کہنا ہے کہ ہم 25 روز حکومتی اجازت کا انتظار کر رہے تھے ، ہم اب مزید انتظار نہیں کرسکتے کیونکہ اب ٹورنامنٹ شروع ہورہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزارت خارجہ سے فون پر این او سی کے حوالے سے بات کی تو وزارت نے این او سی نہ دینے کا بتایا، ہمیں کہا گیا ہے ٹیم پاکستان جائے گی نہ اس ایونٹ میں شریک ہوگی، پاکستان جانے سے انکار اور بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ سے دستبرداری کا باضابطہ لیٹر بھی جاری کیا جائے گا۔