پاکستان کی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور ہمیں کام سے روکنے والے کو نتائج بھگتنا ہوں گے، آرمی چیف

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی پاکستان کی سیکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ کوئی وردی میں ہے اور کوئی وردی کے بغیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں دہشتگردی کو پورے قومی اور اجتماعی عزم کے ساتھ کچلا جائے گا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

جنرل سید عصم منیر نے کہاکہ ہم سب نے مل کر دہشت گردی کے ناسور سے لڑنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کررہے ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2018 میں ملک سے دہشتگردی کا نشان مٹ چکا تھا، جس پر دنیا حیرت زدہ تھی، لیکن سوال اٹھتا ہے کہ ایسی کیا وجہ ہوئی کہ پاکستان میں ایک بار پھر دہشتگردی نے سر اٹھا لیا۔

یہ بھی پڑھیں ’بڑھتی دہشتگردی نے ہمیں بلوچستان سے ہجرت پر مجبور کردیا‘

شہباز شریف نے کہاکہ آج کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کا واقعہ نہ ہو، جس پر دنیا بھر میں ہم پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp