دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور چین مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے تیار

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور چین دہشتگردی کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف مشترکہ مشقوں کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، اس حوالے سے چین کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے 5 برس میں انسداد دہشت گردی کی پہلی مشترکہ مشقوں کے لیے اس ماہ کے آخر میں اپنے فوجی پاکستان بھیجے گا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیجنگ کا یہ اعلان ان رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے جن کے مطابق چین اسلام آباد پر زور دے رہا ہے کہ وہ پاکستان میں موجود چینی باشندوں کی حفاظت کے لیے چینی سیکیورٹی اداروں کو  پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دے۔

یہ بھی پڑھیں:چینی باشندوں کے زخمی ہونے کا واقعہ، تحقیقات جاری ہیں : دفتر خارجہ

امریکی میڈیا کے مطابق یہ ایسا وقت بھی ہے جب پاکستانی سکیوریٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ان حملوں کا ذمہ دار کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کو ٹھیہرایا جاتا ہے۔ اس گروپ کا یہ حملے کرنے کا دعویٰ بھی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ’وارئیر ایٹ‘ نامی مشقیں روان ماہ کے آخر میں شروع ہوں گی اور دسمبر کے وسط تک جاری رہیں گی۔

امریکی میڈیا نے چین کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور چین جنگی تربیت کے مختلف مراحل کا حصہ ہوں گے اور براہ راست فوجی مشقیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp