بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ: ٹیم پاکستان نہ بھیجنے پر بھارت کا ورلڈ بلائنڈ کونسل کو خط

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے پاکستان میں ہونے والے چوتھے بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت سے انکار کردیا ہے، بھارتی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شرکت  نہ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ اس حوالے سے بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے ورلڈ بلائنڈ کونسل کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے حکومتی اجازت نہ ملنے پر ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، اس حوالے سے بلائنڈ کونسل کو لکھے گئے خط میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آنے کے لیے تیار تھی، حکومت کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں: بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت کا پاکستان ٹیم بھیجنے سے انکار، ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا

خط میں موقف اپنایا گیا کہ ٹیم کی جانب سے تیاریاں مکمل تھیں اور اور اس ٹورنامنٹ کے لیے دہلی کوچنگ کیمپ میں حصہ بھی لیا گیا۔ ہماری درخواست ہے کہ فیصلے سے پی بی سی سی کو آگاہ کردیا جائے۔

کرکٹ ایسوسی ایشن فار بلائنڈ ان اںڈیا (سی اے بی آئی) کا کہنا ہے کہ ہمیں فیصلے سے ہونیوالی تکلیف پر افسوس ہے، ایونٹ کے حوالے سے تیاریاں مکمل تھیں، لیکن دورہِ پاکستان حکومتی اجازت سے مشروط تھا۔

سی اے بی آئی کا کہنا ہے کہ ہم 25 روز سے حکومتی اجازت کا انتظار کر رہے تھے، اب مزید انتظار نہیں کرسکتے کیونکہ ٹورنامنٹ شروع ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کا اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ وزارت خارجہ سے فون پر این او سی کے حوالے سے بات کی تو وزارت نے این او سی نہ دینے کا بتایا، ہمیں کہا گیا کہ ٹیم پاکستان جائے گی نہ اس ایونٹ میں شریک ہوگی۔

خیال رہے اس سے قبل وزارت کھیل نے بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان جانے کے لیے این او سی جاری کردیا تھا تاہم وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے این او سی جاری کرنے سے انکار کیا۔

واضح رہے چوتھا بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ 23نومبر سے 3دسمبر تک لاہور میں شیڈول ہے، جس میں مختلف ممالک سے ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp