ترکیہ نے اسرائیلی صدر کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت کیوں نہیں دی؟

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی صدر کو آذربائیجان میں منعقدہ کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے برازیل میں جی20 سمٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسرائیلی صدر کو کوپ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی شہری ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے مدد مانگنے پر مجبور

ترک صدر کے مطابق ترکیہ نے اسرائیل کو متبادل راستے اور دیگر آپشنز تجویز کیے تھے، واضح رہے کہ اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے اپنا آذربائیجان کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔

اسرائیلی ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’صورتحال کے جائزے اور سکیورٹی وجوہات کی بنا پر صدر نے آذربائیجان میں کلائمیٹ کانفرنس کے لیے اپنا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

مزید پڑھیں: تل ابیب میں ترک پرچم سرنگوں کرنے پر اسرائیل سیخ پا، نائب سفیر کو طلب کرلیا

ترک صدررجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ کچھ معاملات پر بطورترک قوم ہم ایک مؤقف اختیار کرنے پر مجبور ہیں اور ہم ایسا کرتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp