عالمی شہرت یافتہ ٹینس پلیئر رافیل نڈال کا ڈیوس کپ میں اپ سیٹ شکست کے ساتھ ہی 23 سالہ شاندار کیریئر بھی اختتام پذیر ہوگیا ہے۔
اسپین میں جاری ڈیوس کپ میں منگل کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل کے سنگلز ربر مقابلے میں 22 دفعہ گرینڈ سلیم اور 92 سنگلز مقابلے جیتنے والے رافیل نڈال کو نیدرلینڈز کے بوٹک وان ڈی زینڈشلپ نے 4-6، 4-6 شکست سے دوچار کیا تھا۔ اس میچ کے بعد اسپین ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 22واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے پر نوواک جوکووچ شدت جذبات سے رو پڑے
38 سالہ رافیل نڈال اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیل رہے تھے جسے دیکھنے کے لیے 10 ہزار سے زائد شائقین کے علاوہ سابق ٹینس اسٹار راجر فیڈرر بھی کورٹ میں موجود تھے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق، میچ میں شکست کے بعد رافیل نڈال جذباتی ہوگئے اور ان کی آنکھوں میں آنسو امڈ آئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا، ’میں نے پہلا میچ ڈیوس کپ میں ہارا تھا اور آخری بھی یہیں ہارا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: ٹینس کو گڈ بائے کہتے ہوئے ثانیہ مرزا روپڑیں
نڈال نے اگست کے شروع میں پیرس اولمپکس کے بعد سے کوئی آفیشل میچ نہیں کھیلا۔ نڈال زخمی ہونے کی وجہ سے گذشتہ 2 سیزنز میں چند ہی میچ کھیل سکے۔ انہوں نے اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ اسپین میں ڈیوس کپ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔