پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت ہونے کے بعد عمران خان نے کہا ہے کہ اگر وہ رہا ہوگئے تو 24 نومبر کے احتجاج کو خود لیڈ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان تحریک انصاف 24 نومبر کی احتجاجی کال واپس لینے کے لیے تیار
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان پر بہت ظلم ہوچکا، آج کی ضمانت کے بعد وہ کسی کیس میں گرفتار نہیں رہے۔
انہوں نے کہاکہ اب بھی اگر عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا تو ہم اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھ جائیں گے، کیونکہ ہمارا حوصلہ ختم ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کرلی ہے، تاہم دیگر کیسز میں ضمانت نہ ہونے کے باعث ان کی رہائی ممکن نہیں۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کی 24 نومبر کو احتجاج کی کال مناسب نہیں، مولانا فضل الرحمان بھی بول پڑے
دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں نے جیل میں عمران خان سے ملاقات کرکے اپیل کی ہے کہ 24 نومبر کو زیادہ لوگوں کو اسلام آباد لانا ممکن نہیں اس لیے احتجاج کی کال واپس لے لیں۔