265 ملین ڈالرز رشوت کا الزام، بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی پر امریکا میں فرد جرم عائد

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی صنعت کار اور اڈانی گروپ کے بانی گوتم اڈانی اور سات دیگر، بشمول ان کے بھتیجے ساگر اڈانی، پر نیویارک میں ہندوستان میں شمسی توانائی کے منصوبوں سے متعلق مبینہ رشوت ستانی اور سیکورٹیز فراڈ کے سنگین الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

گوتم اڈانی بھارتی ارب پتی ہیں جن کا شمار دنیا کے 20 امیر ترین افراد میں ہوتا ہے، ان کیخلاف عائد کردہ ان الزامات کا اعلان بدھ کو نیویارک کے مشرقی ضلع کے لیے مختص امریکی اٹارنی کے دفتر نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا: بھارتی انٹیلیجنس اہلکار پر سکھ رہنما کے قتل کی فرد جرم عائد

استغاثہ کے مطابق، 62 سالہ گوتم اڈانی اور کمپنی کے دیگر عہدیداروں نے شمسی توانائی کے ٹھیکے حاصل کرنے کے لیے ہندوستانی حکومت کے اہلکاروں کو 265 ملین ڈالر سے زائد رشوت دینے کی سازش کی، ان معاہدوں سے 20 سالوں میں تقریباً 2 بلین ڈالر منافع حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

ملزمان، بشمول 30 سالہ ساگر اڈانی اور ونیت ایس جین، ایک سابق اڈانی گرین انرجی ایگزیکٹیو، پر الزام ہے کہ انہوں نے سرمایہ کاروں اور قرض دہندگان سے بدعنوانی کی سرگرمیوں کو چھپاتے ہوئے قرضوں اور بانڈز کے ذریعے 3 بلین ڈالرز اکٹھا کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارت امریکا میں بھی ریاستی دہشتگردی میں ملوث نکلا

حکام نے انکشاف کیا کہ رشوت ستانی کی اسکیم، جو کہ 2020 سے 2024 تک پھیلی ہوئی تھی، میں ادائیگیوں کو ٹریک کرنے اور چھپانے کے لیے فون ریکارڈز، تصاویر اور مالیاتی تجزیوں سمیت وسیع دستاویزات شامل تھیں۔

گوتم اڈانی پر الزام ہے کہ انہوں نے اس اسکیم کو آگے بڑھانے کے لیے بھارتی حکومت کے ایک اہلکار سے ذاتی طور پر ملاقات کی، محکمہ انصاف کے مطابق، مدعا علیہان رشوت کی اسکیم پر بات کرنے کے لیے اکثر ملاقات کرتے تھے، جس کے ثبوت متعدد موبائل فونز پر ملے تھے۔

مزید پڑھیں:مکیش امبانی پیچھے رہ گئے، ایشیا کا امیر ترین شخص اب کون؟

بیان میں انکشاف کیا گیا کہ اس شواہد میں رشوت کی تفصیلات کو باریک بینی سے ٹریک کرنے کے لیے استعمال ہونے والا فون، رشوت کی مختلف رقموں کا خلاصہ کرنے والی دستاویز کی تصویر، اور پاورپوائنٹ اور ایکسل فائلیں شامل ہیں جو رشوت کی ادائیگی کرنے اور چھپانے کے مختلف طریقوں کا تجزیہ کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp