سپریم کورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف درخواست دائر

بدھ 12 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں جاری کیس میں فریق بننے کی استدعا بھی کی ہے۔

فواد چوہدری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف کی خرابی صحت کے باعث بیرون ملک جانے کے ضامن تھے، نواز شریف مفرور مجرم ہیں۔

فواد چوہدری کے مطابق شہباز شریف کو ضامن کے طور پر نواز شریف کو ملک واپس لانا تھا لیکن انہوں نے سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا، لاہور ہائیکورٹ نے کیس میں فریق بننے کی میری درخواست مسترد کی۔

فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کو حکم دیا جائے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے اجازت کیس میں مجھے فریق بنایا جائے، درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف اور ریاست کو فریق بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلیم خان کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا، گھر کب جائیں گے؟

نائیجیریا میں خودکش دھماکوں کی لہر، 23 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

افغان طالبان کی پروپیگنڈا مہم جاری، شہری علاقوں میں دہشتگردوں کو پناہ دینے لگے

موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے معاملے میں شہریوں کو ہراساں نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

پاکستان میں مثبت معاشی پیشرفت، فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 427 ملین ڈالر ریکارڈ

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا