جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نا اہلی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس سے کیسے بری ہوئے؟
آئینی بینچ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نا اہلی کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی، درخواست محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ سید مراد علی شاہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ کے منتخب وزیراعلیٰ ہیں، جولائی 2016 کے بعد سے وہ لگاتار تیسری بار اس منصب پر فائز ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہونے والے مراد علی شاہ کون ہیں؟
سندھ اسمبلی میں موجود پیپلز پارٹی کے اراکین میں سے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا شمار ان چند اراکین میں ہوتا ہے جو ایک پروفیشنل ماضی بھی رکھتے ہیں، سیاست میں وارد ہونے سے قبل وہ انجینیئرنگ اور بینکنگ کے شعبے کا تجربہ رکھتے تھے۔