ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے پر غور کرنے لگی

اتوار 4 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے میچز بھارت کے بجائے کسی دوسرے ملک میں کرانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے دی گئی درخواست پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت میچز کی میزبانی تبدیل کی جا سکتی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کی چھٹی کے باعث آئی سی سی کا اجلاس منعقد نہ ہو سکا، تاہم امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں اجلاس بلا کر اس معاملے پر اہم فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان نے اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیے

بھارتی میڈیا کے مطابق اگر بنگلہ دیش کی درخواست منظور کر لی جاتی ہے تو اس کے میچز سری لنکا منتقل کیے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ ان کی قومی ٹیم آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp