پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ایک اور ریکارڈ، انڈیکس 97 ہزار سے بھی اوپر جا پہنچ گیا

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں 1500 پوائنٹس کا اضافہ، 100 انڈیکس 97 ہزار سے اوپر جا پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد پاکستان اور بھارتی اسٹاک مارکیٹ کی کیا صورت حال رہی؟

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے آج ایک بار پھر اپنا بنایا ریکارڈ توڑ دیا، 100 انڈیکس میں زبردست تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس 97 ہزار کی نئی حد بھی عبور کر گیا،

آج کاروبار کے دوران میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 1500 پوائنٹس کے اضافے سے 97 ہزار 46 کی حد پر دیکھا گیا جو کہ اس کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج نیا ریکارڈ بنا کر منفی رجحان پر بند ہوا

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے 96 ہزار 711 پوائنٹس کی ریکارڈ حد کو چھوا تھا تاہم کاروباری روز کا اختتام 310 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 95 ہزار 546 پر بند ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp