بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کو فعال کرنے کا فیصلہ

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بورڈ کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لیے مختلف تجاویز پر غور وخوض کے بعد اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ کے سربراہ کی تقرری کی منظوری دے دی گئی ہے، اجلاس نے ملکی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے سہولت مراکز بھی قائم کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں 27 ہزار ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منقتلی، وفاق کا اہم اعلان

اس ضمن میں کارروائی تیز کرنے کی غرض سے وزیراعلیٰ بلوچستان نے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے، اجلاس نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لیے بلوچستان بزنس سمٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو کارخانے قائم کرنے کے لیے تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ’سرمایہ کاروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے، سرمایہ کار بلا خوف و خطر بلوچستان آئیں مکمل  سیکیورٹی فراہم کریں گے۔‘

مزید پڑھیں: طاقت کے ذریعے مسائل کا حل ممکن نہیں، بلوچستان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں مزید انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کے لیے نجی سرمایہ کار گہری دلچسپی رکھتے ہیں، گیس، پانی، انفرا اسٹرکچر اور بنیادی سہولیات فراہم کرکے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کریں گے۔

وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کو ایسے منصوبے تشکیل دینے کی ہدایت کی جس سے صوبے کے وسائل میں اضافہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز