فلور کراسنگ پر رکن قومی اسمبلی عادل بازئی خان نااہل قرار

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے فلور کراسنگ پر رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کو نااہل قرار دے کر انہیں ڈی سیٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کوئٹہ سے  قومی اسمبلی کے حلقہ 262 سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کی جانب سے دائر ریفرنس پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی کو ایم این ایز عادل بازئی اور الیاس محمد چوہدری کے خلاف ریفرنسز موصول

نواز شریف نے فنانس بل اور آئینی ترمیمی بل کے لیے ووٹ نہ دینے پر عادل خان بازئی کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا تھا، اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس الیکشن کمیںشن کو بھیج دیا تھا۔

عادل خان بازئی نے الیکشن میں آزاد حیثیت میں کامیابی کے بعد پہلے مسلم لیگ ن اور پھر سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا، عادل بازئی کے وکیل نے ن لیگ میں شمولیت کے بیان حلفی کو جعلی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عادل بازئی کی نااہلی کے لیے قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو پھر خط لکھ دیا

الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، آج فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے عادل خان بازئی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp