محکمہ داخلہ پنجاب کی صوبے کے 3 اضلاع میں رینجرز کی خدمات  کے لیے وزارت داخلہ کو خط

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے 3 اضلاع راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں رینجرز طلب کرلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی 43 جیلوں میں 9200 جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ پنجاب  کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوائے گئے خط میں راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کے 2، 2 ونگز جبکہ جہلم میں رینجرز کی 1 کمپنی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

 ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز جمعہ 22 نومبر سے غیر معینہ مدت کے لیے تعینات ہوں گی جبکہ جہلم میں 22 سے 27 نومبر تک رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا ہر صورت ریلی نکالنے کا اعلان، رینجرز طلب

 انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان رینجرز پنجاب کی خدمات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو باضابطہ درخواست بھجوا دی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کررکھا ہے جبکہ وفاقی حکومت اس مارچ کو روکنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp