تحریک انصاف کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، کیوں کہ دھمکیوں کے ساتھ بات چیت نہیں ہوسکتی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی اسلام آباد میں اجازت کے بغیر جلسے جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے، چیف جسٹس کا جو بھی آرڈر ہوگا اس پر عملدرآمد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں 24 نومبر کے لیے بندے لانے کا ٹاسک، ایک ایم پی اے کا خرچ ایک کروڑ ؟

وزیر داخلہ نے کہاکہ میں ذاتی طور پر ہر کسی سے بات چیت کے حق میں ہوں لیکن دھمکیاں دے کر بات چیت نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے کہاکہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ صرف خاص دنوں میں پی ٹی آئی کیوں احتجاج کررہی ہے، اب انہوں نے ایسے وقت میں احتجاج کی کال دی ہے جب بیلاروس کے صدر پاکستان آرہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں بڑی تعداد افغان شہریوں کی شامل ہوتی ہے، جو ایک سوالیہ نشان ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، چیف سیکریٹری اور آئی جی سے رابطہ رہتا ہے، کیوں کہ وہ صوبے کی ذمہ دار پوزیشنز پر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر نے جیل میں عمران خان سے ملاقات کی ہے، اگر وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو بالکل بتائیں، لیکن یہ دھمکیوں سے نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں مذاکرات میں پیش رفت ہوئی تو 24 نومبر کا احتجاج جشن میں بدل جائیگا، عمران خان

انہوں نے کہاکہ ہم کسی کو ڈی چوک میں نہیں آنے دیں گے، اس کے علاوہ جو بھی اسلام آباد میں احتجاج کے لیے نکلے گا گرفتار ہوجائے گا کیونکہ دفعہ 144 نافذ ہے، ہم نے وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟