شدید مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی، انڈیکس میں 9000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے جلد ختم ہونے کے امکان سے متعلق امریکی صدر کے بیان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ایک مرتبہ پھر خریداری کا رجحان لوٹ آیا۔

گزشتہ روز کی شدید مندی کے اگلے ہی روز اس پیش رفت کے نتیجے میں کاروبار کے ابتدائی اوقات میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج شدید مندی سے دوچار، انڈیکس میں 11,000 پوائنٹس کی کمی

صبح 9 بج کر 22 منٹ پر انڈیکس 155,783.89  پوائنٹس پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 9,303.75  پوائنٹس یا 6.35 فیصد زیادہ تھا۔

انڈیکس میں تیزی کے بعد مارکیٹ میں مارکیٹ ہالٹ نافذ کر دیا گیا اور تمام ایکویٹی پر مبنی مارکیٹس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ کے ایس ای-30 انڈیکس میں گزشتہ کاروباری دن کے اختتام کے مقابلے میں 5  فیصد اضافہ ہونے کے باعث ضابطوں کے تحت مارکیٹ ہالٹ نافذ کیا گیا ہے۔

بعد ازاں کاروبار صبح 10 بج کر 22 منٹ پر دوبارہ شروع ہوا تاہم مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، تقریباً 10 بج کر 40 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 157,808.67 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو 11,328.53 پوائنٹس یعنی 7.73 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں غیر مستحکم ٹریڈنگ، انڈیکس 1,900 پوائنٹس گر گیا

کاروبار کے دوران آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور بجلی پیدا کرنے والے شعبوں میں خریداری کا رجحان نمایاں رہا۔

انڈیکس پر اثرانداز ہونے والے بڑے شیئرز میں اٹک ریفائنری لمیٹڈ، حبکو، ماری انرجیز، او جی ڈی سی، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، حبیب بینک، نیشنل بینک اور یونائیٹڈ بینک مثبت زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یعنی پیر کو پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نے حالیہ تاریخ کے انتہائی ڈرامائی سیشنز میں سے ایک دیکھا تھا جب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور عالمی تیل مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ کے باعث سرمایہ کاروں کی بڑے پیمانے پر فروخت سے متعدد شعبوں میں شدید مندی آئی۔

اس روز کے ایس ای 100 انڈیکس 11,015.95  پوائنٹس یعنی 6.99 فیصد کمی کے بعد 146,480.15 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کے باعث عارضی طور پر کیوں معطل کی گئی؟

عالمی سطح پر بھی منگل کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی جبکہ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی۔ ایشیا پیسیفک خطے کے حصص کا وسیع انڈیکس 2.6 فیصد بڑھ گیا جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 10 فیصد کمی آکر فی بیرل 90 ڈالر سے نیچے آگئی۔

جاپان کے نکی 225 انڈیکس میں 3.6 فیصد جبکہ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 6.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور ایران کی فوج نے میزائل حملوں میں مزید شدت لانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مظفرآباد میں ایم این اے صلاح الدین جونیجو پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، بلاول بھٹو

ریاض ایئر کا وسط اگست میں پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا امکان، ویب سائٹ پر بکنگ شروع

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا

یامی گوتم بولی ووڈ کیوں چھوڑنا چاہتی تھیں؟، اداکارہ نے برسوں بعد حقیقت بیان کردی

بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ ’سندھ یوتھ کارڈ‘ کا اجرا کریں گے، وزیر کھیل محمد بخش مہر

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور