اسموگ میں کمی، پنجاب میں آؤٹ گیٹ سرگرمیاں بحال، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ ماحولیات پنجاب نے صوبے میں گزشتہ کئی دنوں سے بند آؤٹ ڈور سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تفریحی مقامات، پارکس، چڑیا گھر، کھیل کے میدان کل سے دوبارہ کھولے جائیں گے تاہم تفریحی مقامات، پارکس، چڑیا گھر، پلے گراونڈ میں آوٹ ڈور سرگرمیاں رات 8 بجے کے بعد نہیں ہوسکیں گی، ہر قسم کے فیسٹیولز، نمائش کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسموگ کی صورتحال بہتر، سخت قواعد و ضوابط کے ساتھ لاہور اور ملتان ڈویژنز میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

دکانیں، شاپنگ مالز، مارکیٹس پورا ہفتہ بشمول ہفتہ اور اتوار رات 8 بجے بند ہوں گی، فارمیسی، میڈیکل اسٹور، لیبارٹریز، ویکسینیشن سمیت صحت سہولیات آٹھ بجے بند ہونے کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں، پیٹرول پمپ، آئل ڈپو، تندور، بیکری، گراسری اسٹور، کرایہ اسٹور بھی مستثنیٰ ہوں گے۔

دودھ، ڈیری، مٹھائی، سبزی، پھل، چکن اور گوشت کی دکانوں، ای کامرس، پوسٹل، کورئیر، یوٹیلیٹی کی سہولیات سمیت بجلی گیس، موبائل اور ٹیلی کام سروسز کو بھی 8 بجے بند کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کے صرف گراسری اور میڈیکل سیکشنز کھلے رہیں گے، احکامات کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت سزا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا کونسا شہر اسموگ فری ہے؟

ڈی سی لاہور پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد سخت مشقت یا ورزش سے پرہیز کریں، دل اور پھیپھڑوں کے مریض ڈاکٹر سے رابطہ رکھیں،5 سال سے کم عمر بچوں کو ذیادہ دیر تک کھلے  مقامات پر رکھنے سے پرہیز کریں۔

ڈی سی لاہور نے عوام کو کھلی جگہوں پر ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ عوام اسموگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خاص طور پر اسموگ کے مضر اثرات  سے محفوظ رکھیں، پابندیوں کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسموگ کے پیشِ نظر باہر کھانے کے اوقات محدود، لاہوری کیا کہتے ہیں؟

ڈپٹی کمشنر لاہور نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوام الناس کے بھرپور تعاون سے اسموگ کی لعنت پر ہمیشہ کے لیے قابو پایا جائے گا، وسیع تر مفاد میں عوام سے اپیل ہے کہ ایسی سرگرمیوں سے اجتناب کریں جو اسموگ میں اضافے یا دوسروں  کی صحت کے لیے مسائل کا باعث بنیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم