پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم ‘دی گلاس ورکر’ کو 97 ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈز کے لیے اینیمیٹڈ فلموں کے زمرے میں منتخب کرلیا گیا ہے۔

ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے اعلان کیا ہے کہ اس سال 31 اینیمیٹڈ فیچرز، 169 دستاویزی فلمیں اور 85 بین الاقوامی فلمیں آسکر نامزدگیوں کے لیے اہل قرار دی گئی ہیں۔

عثمان ریاض کی تحریر کردہ ’گلاس ورکر‘ کی پاکستان سے آسکر ایوارڈز کے لیے پہلی اینیمیٹڈ فلم کے طور پر نامزدگی ملک کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

اینیمیٹڈ فیچر کیٹیگری میں یہ فلم پکسر کی انسائڈ آؤٹ 2 اور ڈریم ورکس اینیمیشن کی دی وائلڈ روبوٹ جیسی انڈسٹری کی بڑی فلموں سے مقابلہ کرتی ہے۔

دیگر اہم نامزدگیوں میں کنگ فو پانڈا 4، ڈیسپیکیبل می 4  اور جاپانی انٹری کینسوکے کنگڈم شامل ہیں۔

‘دی گلاس ورکر’ کی تیاری میں 10 سال لگے اور کہانی سنانے اور سنیماٹوگرافی سے لے کر موسیقی، کمپوزنگ، آرٹ، اینیمیشن اور وائس اوور پرفارمنس تک فلم سازی کے ہر پہلو کے لیے ناظرین کی جانب سے اسے سراہا گیا۔

’گلاس ورکر‘ میں ’ونسنٹ‘ نامی ایک نوجوان لڑکے اور اس کے والد ’ٹامس‘کی کہانی کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جو ملک میں شیشے کی ایک عمدہ ورکشاپ چلارہے ہیں۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب وہ آنے والی جنگ سے اپنی زندگیوں کو علیحدہ کر لیتے ہیں اور اس میں وہ حصہ نہیں لینا چاہتے۔

اس سے قبل اس فلم کو بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں 2025 کے آسکر ایوارڈز کے لیے باضابطہ طور پر منتخب کیا گیا تھا، اس کے ساتھ ہی کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بننے والی بھارت کی فلم ‘لاپتا لیڈیز’ سمیت 84 ممالک کی انٹریز بھی شامل تھیں۔

فلسطین کی درخواست پر ‘گراؤنڈ زیرو’ نے بھی اس فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔ اس سال کے مقابلے میں کئی تنقیدی طور پر قابل تعریف کام شامل ہیں، جیسے فرانس کی ایمیلیا پیریز ، جرمنی کی دی سیڈ آف دی سیکریڈ انجیر، اور برازیل کی آئی ایم اسٹیل ہیئر بھی شامل ہیں۔

ان کیٹیگریز کے لیے شارٹ لسٹس کا اعلان 17 دسمبر کو کیا جائے گا، حتمی نامزدگیوں سے پہلے ہی ان کیٹیگریز کے لیے شارٹ لسٹس کا اعلان 23 جنوری 2025 کو کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp